تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 2بچے انتقال کرگئے،رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 91 ہوگئی۔تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی کھین سر کے سرکاری اسپتال میں 2دن جبکہ مٹھی کے نواحی گاوں گوگے سر میں 2ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سول اسپتال مٹھی سے غذائیت کی کمی میں مبتلا 8بچوں کو تشویشناک حالت میں کراچی اور حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 42 بچے زیر علاج ہیں