اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

سانحہ پشاور میں پڑوسی ملک ملوث ، خوفناک انکشاف سامنے آ گیا کلک کر پڑھیں

datetime 24  جنوری‬‮  2015 |

لاہور۔۔۔۔سانحہ پشاور میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔سانحہ پشاور کے حوالے سے پاکستانی نجی ٹی وی پروگرام میں پہلی مرتبہ کچھ ایسے حقائق سامنے لائے گئے جن سے سانحہ پشاور میں افغان خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔ ایک پاکستانی ٹی وی نے انکشاف کیا کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ ا ف سیکیورٹی) پاکستان میں کام کررہی ہے اور پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کو سپورٹ کر رہی ہے، شاید سانحہ پشاور میں اسکا ہاتھ ہے۔
پاکستان کے پاس ثبوت تو کافی عرصے سے موجود تھے کہ افغانستان سے دہشت گردی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے لیکن اس سانحے کے بعد فوری طور پر ا رمی چیف اور ڈی جی ا ئی ایس ا ئی کا دورہ افغانستان یہ ظاہرکرتا ہے کہ اس دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان میں جاملتے ہیں۔ این ڈی ایس کو 2002ء4 میں امریکا نے بنایا تھا، این ڈی ایس کے پہلے سربراہ امراللہ صالح تھے جو پاکستان کا سخت ترین مخالف تھا اسکی تربیت بھارت سے کرائی گئی۔ پاکستان کی طرف سے شکایات کی وجہ سے امراللہ صالح کو 2010 میں حامد کرزئی نے ہٹا دیا تھا، اب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں لیکن اب ایشو یہ ہے کہ کیا این ڈی ایس پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ابھی بھی کچھ اشارے مل رہے ہیں کہ این ڈی ایس، ٹی ٹی پی کے ساتھ رابطے میں ہے۔ سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا کہ ہماری دوستی افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ریجن میں امن کیلیے بہت ضروری ہے۔ بدقسمتی سے دہشتگردوں کیخلاف ا پریشن میں افغانستان کی انٹیلی جنس نے ہم سے تعاون نہیں کیا وہ لوگ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہے وہ وہاں پر بھاگ گئے ان کو افغان انٹیلی جنس سپورٹ کرتی رہی، 16 دسمبر کے واقعے کے بعد کیا ملا فضل اللہ کسی قسم کی ہمدردی کا حقدار ہے اور اگر افغانستان ایسے شخص کو پناہ دیتا ہے تو پھر کیا سمجھا جائے۔
ملافضل اللہ کے علاوہ مولوی فقیر محمد بھی وہاں ہیں، افغان صدر سے اپیل ہے کہ وہ اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سمجھائیں اور جو بھی دہشت گرد ہیں ہمارے حوالے کریں۔ امریکی صدرافغان صدر کو کہیں کہ وہ ملا فضل اللہ سمیت متعدد دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کریں۔ انھوں نے بتایا کہ جان سلوکی اقوام متحدہ کے سینئر ا?فیسر بلوچستان سے اغوا ہوئے تھے۔ ہماری انٹیلی جنس نے ایک کال ٹریس کی جس میں کہا گیا کہ لال بکرا بیمار ہے اور پاکستان حکومت جان چکی ہے کہ ہم کہاں ہیں، فون پر کہا گیا کہ ان کوشفٹ کر دیا جائے۔
ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے یہ کال ٹریس کی تو پتہ چلا کہ جس گھر سے یہ کال کی گئی ہے وہ افغان صدارتی محل سے تیسرا گھر ہے اور نمبربراہمداخ بگٹی کا تھا، میں نے صدر زرداری کو بتایا تو فیصلہ ہوا کہ امریکی سفیر کو بلا کر تفصیل بتائی جائے۔ این پیٹرسن کو بلایا گیا ان کو ٹریس کی ہوئی کال سنائی گئی، انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان سے بات کرتے ہیں۔4 گھنٹے کے بعد وہ ٹیلی فون خاموش ہوگیا، پھر ہم نے خیر بخش مری سے رابطہ کیا جنہھں نے اپنے کچھ دوستوں کے ذریعے براہمداخ بگٹی پر اثرورسوخ استعمال کیا اور ہمیں بتایا گیا کہ 2 روز بعد جان سلوکی فلاں اسپتال کے باہر مل جائیں گے۔
اس واقعے سے یہ بات واضع ہوگئی تھی کہ براہمداخ بگٹی کو رکھنے والے کوئی اور نہیں افغان صدر خود ہی تھے۔ میں ا?ج بھی چاہوں گا کہ براہمداخ بگٹی پاکستان ا?ئیں ، ہماری ا?ئی ایس ا?ئی اللہ کے کرم سے پاکستان کے دشمنوں کو جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ اب تک جتنے بھی ایکشن ہوئے ہیں ان میں این ڈی ایس اور بھارتی ایجنسیاں ملوث رہی ہیں۔ خاص طورپر قندہار میں افغانستان کے لوگوں کو تربیت دینے کے ثبوت بھی ملے تھے این ڈی ایس اور بھارتی ایجنسیوں کی ا?پس میں انڈراسٹینڈنگ ہے۔ دہشت گردی کامسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتا جب تک افغانستان اور پاکستان مل کر نہیں بیٹھتے جب تک ظالمان کیخلاف ہم متحد نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…