منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کپتان کے کھلاڑی نے ن لیگ کی اہم وکٹیں لاہورمیں ہی اڑادیں

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈرندیم انور چیمہ سمیت 18رہنماؤں نے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں،اورنج ٹرین منصوبے کیلئے200ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے ،ہر شخص پر سوا لاکھ روپے کا قرض ہوگا،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں جمہو ریت نہیں ’’بادشاہت ‘‘قائم ہے، میٹرواور ٹر ین چلانیوالے حکمرانوں نے غر یب کیلئے2وقت کی روٹی بھی مشکل کردی ہے، پنجاب میں بیڈ گورنس حکمرانوں کے دعوؤں کے منہ پر طمانچہ ہے ،تحر یک انصاف کی ممبر شپ میں نوجوانوں کو جوش وخر وش مثالی ہے اور پارٹی انتخابات سے عمران خان کا مشن مکمل ہو گا ۔ سوموار کے روز (ن) لیگ کے پی پی95سے ٹکٹ ہولڈر ندیم انوار چیمہ ضلع کونسل کے سابق رکن رضوان قادر چیمہ‘میجر (ر) نبیل انور چیمہ ‘چوہدری سلمان ‘اظہر مقبول ‘سہیل مظہر ‘تنویر شہزاد سمیت (ن) لیگ کے 18 راہنماؤں نے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کر کے تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے ساتھ قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں مگر بد قسمی سے حکمرانوں کی پالیسی حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی ہے جسکی وجہ سے عام آدمی کے پاس اپنے مسائل کی وجہ سے خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں عوام پینے کا صاف پانی اور صحت اور رتعلیم جیسی بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں مگر حکمران میٹر وٹر ین کو تر جیح دے رہے ہیں اگر 200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو آج عوام خوشحال ہوتے اور صوبہ پنجاب بھی ترقی کرتامگر نااہل حکمرانوں کی نااہلیوں اور ناکامیوں کی سزا غر یب عوام کو مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر کے جو اقدام کیا ہے تحر یک انصاف کا ہر کارکن اسکو مکمل سپورٹ کر تا ہے اور تحر یک انصاف کے سواکسی اور سیاسی جماعت میں جمہو ریت نہیں بلکہ وہاں پر بادشاہت کا نظام قائم ہے جسکی وجہ سے عوام ان سیاسی جماعتوں کی بجائے تحر یک انصاف کا حصہ بن کر عمران خان کا تبدیلی کی جنگ میں ساتھ دے رہے ہیں ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…