اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کے لئے ان کی بہنوں کا اصرار بڑھ گیا ہے عمران خان کو 17 خوبرو لڑکیوں کی تصاویر بھی ارسال کی گئی ہیں تصاویر کے ساتھ ان خوبصورت انگوٹھی بھی ارسال کی گئی تھی جس کا آج کل بہت چرچا ہے اور عمران خان نے یہ انگوٹھی بہت پسند کی ہے اسی وجہ سے ہر وقت یہ انگوٹھی پہنے رکھتے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہنوں نے ایک بار پھر اپنے بھائی کے سر پر سہرا سجانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور انہیں تیسری شادی پر قائل بھی کر لیا ہے اسی سلسلے میں 17 لڑکیوں کی تصاویر پر مشتمل ایک البم بھی بنی گالا بجھوایا ہے ان لڑکیوں میں پانچ کا تعلق لاہور سے دو اسلام آباد کی سکونتی ، سات کا تعلق کے پی کے اور پانچ دیگر لڑکیوں کا تعلق سندھ اور دیگر علاقوں سے ہے تاہم عمران خان نے اپنی بہنوں کو ان تصاویر بارے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔