اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں اردو کے نفاذ کے عدالتی فیصلے کے باوجود وزیراعظم کی بیرون ملک انگریزی میں تقاریر پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں اردو کے نفاذ کے لیے عدالتی فیصلے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے بیرون ملک انگریزی میں تقاریر پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے جب کہ اس کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 28 جنوری کو کرے گا۔وزیراعظم نوازشریف کی انگریزی میں تقاریر پر متفرق درخواستوں میں درخواست گزاروں نے ملک میں اردو کے نفاذ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعظم نے انگریزی میں تقاریر کیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف ڈیووس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں تاجروں سے انگریزی میں خطاب کیا جب کہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر وہ انگریزی میں تقاریر کرچکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟



















































