لندن(نیوزڈیسک) گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔برینٹ کروڈ ا?ئل کی قیمت 1.51 ڈالر اضافے کے بعد 29.39 ڈالر فی بیرل رہی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.39 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 29.74 ڈالر تک پہنچ گئی۔ادھر ایرانی وزیر تیل عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ رواں برس تیل کی یومیہ پیداوار 4 لاکھ بیرل سے بڑھا کر 40 لاکھ بیرل تک پہنچادی جائے گی۔دوسری جانب وینزویلا نے درخواست کی ہے کہ تیل کے نرخوں میں استحکام لانے کیلئے اوپیک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔