جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہواوے نے پاکستان میں اسمارٹ فون میٹ8کی پری بکنگ کا اعلان کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )ٹیکنالوجی کی دنیا میں امتیازی حیثیت کی حامل موبائل فون کمپنی ہواوے نے پاکستان میں اسمارٹ فون میٹ8کی پری بکنگ کا اعلان کردیا ہے۔ہواوے نے میٹ8کی پری بکنگ کے وقت آرڈرز دینے والے صارفین کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں ہواوے کے تمام آؤٹ لیٹس اور بااختیار ڈیلرز نے پیر کے روز سے میٹ8کے بکنگ آرڈرز وصول کرناشروع کردیئے ہیں۔ہواوے برانڈ پسند کرنے والے صارفین محض5ہزار روپے کی ادائیگی سے میٹ8کی پری بکنگ کرسکتے ہیں جہاں انہیں میٹ 8کی ڈیلیوری کے وقت ترجیح دی جائیگی۔ہواوے میٹ8کی پری بکنگ کے وقت صارفین ڈیلرز سے گفٹ واؤچرز بھی حاصل کرسکیں گے،ان گفٹ واؤچرز کی مالیت10ہزار روپے تک ہے اور حقدار صارفین تک ان گفٹ واؤچرز کو پہنچانے کیلئے انہیں باقاعدہ طریقہ کار اور صارفین کی ذاتی معلومات کے تحت بھرا جائیگا تا کہ ان واؤچرز تک حقدار صارفین کی ہی رسائی ہوسکے۔صارفین اس واؤچر اسکیم کو میٹ8کی خریداری کے وقت بطور کیش گفٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔ہواوے نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ رواں ماہ کی21تاریخ تک میٹ 8کے آرڈرز دینے والے10خوش نصیب صارفین کو بذریعہ قرعہ اندازی رن ایوےRun Away) )فیشن شو کے مفت پاسنز بھی دیئے جائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…