نئی دہلی (نیوز ڈیسک) عجب کرپشن کی غضب کہانی ، بھارت کے ریزرو بینک نے ایک ہزار والے تیس ہزار کروڑ غلط نوٹ چھاپ دیے جبکہ دس ہزار کروڑ نقلی نوٹ مارکیٹ میں چل بھی رہے ہیں۔دی ریزرو بینک آف انڈیا کی سنگین غلطی جس نے سنی شاکڈ رہ گیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق آر بی آئی بینک نے فائیو اے جی اور 3 اے پی سیریز کے تیس ہزار کروڑ مالیت کے نقلی نوٹ چھاپ دیے جن میں دس ہزار کروڑ تومارکیٹ میں گردش بھی کر رہے ہیں تاہم غلطی کی نشاندہی پر بیس ہزار کروڑ روپے بینک نے روک لیے۔ بھارت میں سلور سیکورٹی دھاگے کے بغیر نوٹوں کو ناکارہ سمجھا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک اور وزارت خزانہ نے نقلی نوٹوں کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔