اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پانی و بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کہیں بھی غیراعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی،آج انڈسٹریز کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بیان دیتے ہوئے عابدشیر علی نے بتایا کہ محکمہ بجلی سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیاجارہا ہے، بدعنوانی میں ملوث45ملازمین اورافسران کوبرخاست کیا جاچکاہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، بعض علاقوں میں دھندکےباعث ٹرانسمیشن لائنزمیں فنی خرابی ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2013میں18گھنٹے سے زائدکی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی،آج انڈسٹریز کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے