لاہور ( نیوزڈیسک) طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار 3ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دیدیا گیاجبکہ مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز لاہور کی ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجف شہزادی نے ملزمان کی درخواست ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ،، بلال وغیرہ کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور شہادتوں کے باوجود ان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔انکی ڈی این اے رپورٹ میچ نہیں کی، متاثرہ طالبہ نے براہ راست اپنے بیان میں انہیں نامزد نہیں کیا مگر اس کے باوجود تھانہ ریس کورس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملوث کر دیا گیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جبکہ دوسری جانب کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان قمرالزمان،عمر اور امیر محمد کے نام پولیس کی ڈسچارج رپورٹ کی روشنی میں مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دیدیا ۔
طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس ،3ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟



















































