منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں کا نتیجہ نظر آرہا ہے‘ حافظ سعید

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں کا نتیجہ نظر آرہا ہے‘ پشاور آرمی پبلک سکول کی طرح حالیہ حملہ میں بھی بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘حکومت مصلحت پسندی چھوڑ کر انڈیا کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے۔ معصوم طلباء کو نشانہ بنانابدترین دہشت گردی ہے۔ بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل کرملک میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے تکفیری گروہوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیوں کے بعد پہلے پشاور میں چیک پوسٹ اور اس سے اگلے دن ہی چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ سے ساری صورتحال کھل کرواضح ہو چکی ہے۔ بھارت پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے تکفیری گروہوں کو استعمال کر رہا ہے ۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں دہشت گردوں کو تربیت دیکر خیبر پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی سرکارایک طرف پاکستان سے دوستی اور مذاکرات کی باتیں کرتی ہے اور دوسری جانب چارسدہ یونیورسٹی جیسے حملے کروائے جارہے ہیں۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ازلی دشمن بھارت کی چانکیائی سیاست کے دھوکہ میں نہ آئیں اورہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…