پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

میٹرک کے ضمنی امتحانات کی مارک شیٹس جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2015سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مندرجہ ذیل تاریخوں کو میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے صبح9بجکر30بجے سے شام 5بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ 20 جنوری کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ،جمشید ٹاﺅن، گلشن اقبال، جمعرات 21جنوری کو شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، صدر، جمعہ 22 جنوری کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی، گڈاپ ، لیاری،کیماڑی سے حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوںپر ارسال کر دی گئی ہیںنہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دریں اثناءضمنی امتحانات 2015کے پرچوںمیں رہ جانے والے طلباءوطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسکروٹنی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے 22فروری 2016تک جمع کروا سکتے ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…