کراچی(نیوزڈیسک)ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایران کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے)اور بینکاری نظام کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات فروری میں ہونگے۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور ایران میں ہمسایہ ممالک ہونے کے باوجود باہمی تجارت انتہائی کم ہے، گزشتہ 5سال میں باہمی تجارت75فیصدکم ہو گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے، اس وقت دونوں ملکوں میں صرف 10کروڑ 76لاکھ ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے جبکہ 5سال قبل باہمی تجارت کا حجم 73کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھا، تجارت میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی پابندیوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری نظام کا فقدان اور ڈیوٹیز میں بے جا اضافہ ہے۔اس ضمن میں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تجارت روبینہ اطہر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایران سے عالمی پابندیاں اٹھنے کے ساتھ ہی تجارت کے فروغ کے مختلف پہلوں پر غور کر رہے ہیں، ایران کےساتھ بینکاری نظام کے قیام کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ اور تجاویز طلب کی گئی ہیں کیونکہ فوری طور پر بینکاری نظام کے قیام سے ہی تجارت کو فروغ ملے گا، پاکستان اور ایران کے مابین 4مارچ 2004 کو ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔انھوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بارٹر سسٹم بڑے معاہدوں میں ممکن نہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کے مئی 2014 میں دورہ تہران کے دوران دونوں ملکوں نے 1 معاہدے اور 8 ایم او یوز پر دستخط کیے تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔اس موقع پر دونوں اطراف سے خواہش ظاہر کی گئی کہ باہمی تجارت کو سالانہ 5ارب ڈالر تک لے جایا جائیگا، اس ضمن میں وزیر اعظم کے مشیر خارجہ اور دیگر کابینہ ارکان نے اپنے ایرانی ہم منصبوں سے روابط قائم کیے رکھے۔وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اکتوبر 2014 اور وزیر تجارت خرم دستگیر نے اپریل 2015 میں تہران کا دورہ کیا جو جوائنٹ ٹریڈ کمپنی کے 7ویں رانڈ کے ضمن میں تھا، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو زیر بحث لایا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے اپریل اور اگست 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شیم خانی نے اکتوبر 2015میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔
ایران پر عالمی پابندیوںکے خاتمے کے بعد حکومت پاکستان کا ایک اور اہم اقدام
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
” ہم نے واضح پیغام بھیج دیا ہے” بھارتی وزیر دفاع کا ایسا بیان کہ ...
-
بھارتی مسلمان سیاستدان اسد الدین اویسی افواج پاکستان کے آپریشن ”بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ“کے نام سے جل ...
-
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ایک بار پھر ملتوی
-
میجر گورو آریا کی ایرانی وزیر خارجہ کو گالی،توہین پر ایران کا سخت ردعمل
-
“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے”
-
پاک بھارت حالیہ ٹکرا نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی، مصر نے بھی ...
-
جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا
-
آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی منظوری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ...
-
عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت ...
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندوؤں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو’’ غدار‘‘ قرار ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
” ہم نے واضح پیغام بھیج دیا ہے” بھارتی وزیر دفاع کا ایسا بیان کہ آپ کی ہنسی نہ رکے
-
بھارتی مسلمان سیاستدان اسد الدین اویسی افواج پاکستان کے آپریشن ”بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ“کے نام سے جل گ...
-
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ایک بار پھر ملتوی
-
میجر گورو آریا کی ایرانی وزیر خارجہ کو گالی،توہین پر ایران کا سخت ردعمل
-
“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے”
-
پاک بھارت حالیہ ٹکرا نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی، مصر نے بھی دلچسپی لینا شروع کر دی
-
جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا
-
آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی منظوری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
-
عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کردی
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندوؤں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو’’ غدار‘‘ قرار دیدیا
-
بھارت کا پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے مار گرانے کا بالواسطہ اعتراف
-
پاک بھارت جنگ بندی’ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ