جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

این اے 218پر بھی پھڈا،بات بڑھ گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2016 |

حیدرآباد (نیوزڈیسک) پی پی پی پارلمینٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 218کے نتائج کو سندھ نیشنل تحریک نے رد کردیا ، پی پی پی امیدوار مخدوم سعیدالزمان کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اور این اے 218 مٹیاری کے امیدوار اشرف نوناری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پولنگ عملہ پی پی پی امیدوار مخدوم سعیدالزمان کے فریق بنے ہوئے تھے ،الیکشن والے دن تک ہمیں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں سمیت پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی ایجنٹ نامے فراہم کئے جبکہ ھالا ، مٹیاری ، سعیدآباد ، کھنڈو ، اڈیرو لعل اسٹیشن ، پلیجانی ، خانوٹ ، باﺅ دیرو سمیت دیگر جگہوں پر ہونے والے پولنگ اسٹیشنزپر ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے پی پی پی امیدوار نے مسلح افراد کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر پولنگ عملے کی موجودگی میں ہزاروں کے تعداد میں جعلی ووٹ کاسٹ کئے گئے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنزپر پی پی پی مخالف امیدواروں کے ووٹروںکو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا ، پی پی پی حامی ووٹروں کے شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود بھی ووٹ کاسٹ کرایا گیا ، این اے 218 مٹیاری کی ضمنی الیکشن میں الیکشن کمشن کی جانب سے طے کئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی گئی اور پی پی پی امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے سندھ حکومت نے سرکاری مشینری استعمال کی ،پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کیلئے آنے والے ہمارے ووٹروں کو ڈرایا اور دھمکیا گیا ،انہوں نے کہا کہ این اے 218 پر الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوئی ہے ،الیکشن کرانا صرف ایک رسم تھی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی جانب سے پی پی پی امیدوار کو ہرصورت میں کامیاب کرانے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی جس کے باعث سندھ نیشنل تحریک نے این اے 218 مٹیاری کی الیکشن کا مجبورن بائیکاٹ کا اعلان کیا سندھ نیشنل تحریک این اے 218 کے نتائج کو مکمل طور پر رد کرتی ہے اور ان نتائج کو الیکشن ٹریبونل اور سپریم کورٹ میں چلینج کریگی، انہوں نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کے این اے 218 مٹیاری پر دوبارہ الیکشن فوج اور رینجرز کی نگرانی میںکرائے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…