ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سندھ میں 53مدارس میں کیا ہورہاہے؟حساس اداروں کا انکشاف،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 20  جنوری‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں منگل کو صوبائی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس چیف منسٹر ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، صوبائی وزیر داخلہ انور سہیل سیال ، وزیر خزانہ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، کراچی آپریشن اور مجرموں کے خلاف عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں پراسیکیوشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9ہزار 562 پستول، 996شاٹ گن، 391کلاشنکوف، 20ایل ایم جی اور 11 ایس ایم جی برآمد کی گئی ہیں۔اس موقع پر صوبے میں مدارس کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سندھ میں 6711 مدارس کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے جب کہ 937 مدارس نے تاحال رجسٹریشن ہی نہیں کرائی اور 53 مدارس اپنے طلبہ کو عسکری تربیت دینے میں ملوث ہیں۔ رپورٹس کی روشنی میں اعلی سیاسی اور عسکری قیادت نے صوبے میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…