کراچی (نیوزڈیسک پاکستانی سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مناتا۔ میں اور آصف اپنی کارکردگی کی بنا پر ٹیم میں واپس آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں نے دو میچوں میں اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ مجھ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور میں اللہ کی رحمت سے پر امید ہوں کہ جلد ٹیم میں آوں گا۔ انہوںنے کہاکہ شاہد آفریدی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا نہ ان کی باتوں کا برا منایا۔ اسپاٹ فکسنگ ہی میں سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد اذصف نے کہا کہ قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا میرے لیے چیلنج کی مانند ہے، 100 فیصد فٹ ہوں۔ ابھی سیزن کا آغاز ہے، وکٹوں کی مناسبت سے کارکردگی بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے گی، انھوں نے کہا کہ میں تواتر کے ساتھ پریکٹس کر رہا ہوں، ایک سوال پرآصف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے مثبت بیانات سے مجھے حوصلہ ملا ہے، محمد عامر کی طرح بہتربولنگ کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد آصف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وینا ملک نے ان کی دوبارہ کرکٹ میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی بہانے ان کی رقم بھی واپس مل جائے گی جو انہوں نے آپ کو دی تھی تو محمد آصف نے نو کمنٹس کہہ کر خاموشی اختیار کر لی اور آگے بڑھ گئے۔