نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اورمارٹینا ہنگس نے کوارٹر فائنل میں چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کرکے ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوائی پینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار لیانگ چن پر مشتمل چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مرزا اور ہنگس سال کے دوسرے ٹائٹل کی طرف گامزن ہیں، اس سے قبل دونوں نے برسبین ٹائٹل جیت کر سال کا شاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔
شعیب ملک کونیوزی لینڈمیں تیسرے دن بعد ہی بھارت سے بڑی خوشخبری مل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف



















































