پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمدعامرکی T.20میں واپسی ،وہاب ریاض نے نیوزی لینڈپہنچتے ہی چیلنج کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے سامنے سری لنکا کی طرح آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے بلکہ ان پربھر پور وار کریں گے،محمد عامر کے آنے سے میرے کندھوں پربوجھ کم ہوگا، توقع ہے کہ وہ ماضی والی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اب سری لنکاکوایک بڑے چیلنج کاسامناکرناپڑے گا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو اپنے انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آج کل ان کے لیے کرکٹ کھیلنا بہت آسان ہے، ان کی بیٹنگ واقعی شاندار ہے۔فاسٹ باؤلرنے کہا کہ سری لنکا کے مقابلے میں ہمارے خلاف میزبان کو مختلف چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ ہمارے پاس سری لنکا کے مقابلے میں بہترین باؤلرز موجود ہیں، ان کے پاس تجربے کی کمی تھی لیکن ہمارے پاس تجربہ کار اور باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں اور ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوگا۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ہفتے ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ جارحانہ بلے بازی کو مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز2-0 سے اپنے نام کیا تھا جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا تھا. سری لنکن ٹیم دورے میں صرف ایک ون ڈے میں کامیاب ہوئی تھی۔وہاب نے کہا کہ ہم پیچھے ہٹ کر ان کو اپنا کھیل کھیلتا نہیں دیکھ سکتے، ہم ان پر بھرپور وار کریں گے پھر دیکھئے، اگر وہ اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو ان سے کوئی خوف نہیں۔ورلڈکپ 2015 میں یادگار باؤلنگ اسپیل سے داد وصول کرنے والے پاکستانی اسٹار نے کہا کہ یہاں سے ہماری اچھی یادیں وابستہ ہیں، 2010 کی سیریز میں ہمیں فتح ملی تھی جبکہ ورلڈکپ کے جتنے میچز ہم نے یہاں کھیلے وہ ہمارے لیے کامیابی کا باعث بنے تھے۔وہاب ریاض 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 2۔1 اور ون ڈے سیریز 3۔2 سے جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔وہاب ریاض نے کیوی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیاری کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کے لیے بہترین موقع ہے، کیوی ٹیم کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا، جس طرح وہ کھیل رہے ہیں اگر ہم سیریز جیت جاتے ہیں تو پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نیک شگون ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنا بڑا اچھا قدم ہے، وہ اچھے فاسٹ باؤلر ہیں، انھوں نے ماضی میں اچھا کھیل پیش کیا ہے اب ان کے پاس دوبارہ اسی کارکردگی کو دہرانے کا وقت آیا ہے اور وہ اس کو ثابت کرے گا۔وہاب کا کہنا تھا کہ عامر کے آنے سے ان پر دباؤ میں کمی ہوگی، بحیثیت باؤلر ان کے آنے سے میرے کاندھوں کا بوجھ کم ہوگا کیونکہ مجھے ان کی مدد حاصل ہوگی۔عمر گل کی ٹیم میں واپسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین باؤلنگ کررہے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عامرنئی گیند پراچھی ان سوئنگ کے ساتھ ساتھ آؤٹ سوئنگ بھی کرنا جانتا ہے اگر ہم نئی گیند سے وکٹیں حاصل کرتے ہیں تو دباؤ بلے بازوں پر ہوگا اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ ان کے آنے سے ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا۔پاکستان ٹیم دورے میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلے گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…