آکلینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا معرکہ 15 جنوری کوہوگا۔ جس کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔گزشتہ روز توبارش کی وجہ سے ٹیم نے انڈور سیشن کیا لیکن آج کھلاڑیوں نے خوشگوار موسم میں آوٹ ڈور میں 3گھنٹے ٹریننگ اور پریکٹس کی۔آکلینڈ سے ٹیم مینجمنٹ کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ بولرز کو اضافی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں سے ایک گھنٹہ پہلے گراونڈ بھیجا گیا۔ترجمان نے کہا کہ محمد عامر مکمل ردہم میں ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں