زیورخ(نیوز ڈیسک)امریکی فٹبالر کلیری لائیڈ سال کی بہترین خاتون فٹبالر کاایوارڈ لے اڑیں، بارسلونا کے لوئس اینرک بہترین مردکوچ جبکہ امریکا کی جل ایلیس کو بہترین خاتون کوچ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس جاپان کیخلاف ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک داغنے والی امریکی اسٹرائیکر کلیری لائیڈ کو سال کی بہترین خاتون فٹبالر کا اعزاز مل گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ گذشتہ دنوں منعقدہ فیفا بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ تقریب میں پیش کیاگیا، جس میں لیونل میسی نے پانچویں مرتبہ یہ منفرد ٹرافی اپنے قبضے میں کی تھی، ایوارڈ کیلیے فیفا کے رکن ملکوں کے کپتانوں، کوچز اور منتخب صحافیوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔بارسلونا کے لوئس اینرک کو بہترین مرد کوچ جب کہ امریکا کی جل ایلیس کو بیسٹ خاتون کوچ کے ایوارڈز سے نوازاگیا، انھوں نے گذرے سیزن میں اپنی ٹیم کو لالیگا، چیمپئنز لیگ اورکلب ورلڈ کپ جتوائے، برازیل کے لیرا وینڈیل کو ’ پسکاس ایوارڈ ‘ کا حقدار قرار دیاگیا، فیئر پلے ٹرافی آل فٹبال آرگنائزیشنز کو پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر پیش کی گئی۔فیف پرو ورلڈ الیون میں ڈینی ایلوس، مارسیلو، سرجیو راموس، تھیاگو سلوا، آندریس انیسٹا، لوکاس موڈریک، پال پوگبا، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی ، نیمار اور جرمن گول کیپر مینوئل نیوئر کو شامل کیاگیا۔ دریں اثنا میسی گذشتہ روز سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکبادیں وصول کرتے رہے، انھیں41 فیصد ووٹ ملے تھے، رونالڈو کیلئے پسندیدگی کی شرح 28 فیصد رہی جبکہ نیمار 8 فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔برازیل کیلئے دنیا کا ٹاپ ایوارڈ اب تک آخری مرتبہ 2007 میں کاکا نے حاصل کیا تھا، اس موقع پر میسی نے رونالڈو سے اپنی مسابقت پر کہا کہ ہمارے درمیان ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں، ہم ایک ہی پیشے سے وابستہ ہیں، ہماری جنگ ہر دن کی بنیاد پر ہوتی ہے کیونکہ ہم مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن پریس ہماراموازنہ زیادہ کرتا ہے۔ ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے اس سے قبل 2009 سے 2012 تک مسلسل 4 برس تک یہ اعزاز اپنے قبضے میں رکھا تھا، بارسلونا کے میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت گذشتہ برس 5 بڑے ٹائٹلز جیتے جبکہ ان کے ہم عصر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم رئیل میڈرڈ خالی ہاتھ رہی
کلیری دنیا کی بہترین خاتون فٹبالر کا ایوارڈ لے اڑیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف



















































