اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946کے قواعد میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اس کے تحت وفاقی حکومت اب پورٹیز کوبلاتصدیق پاکستان لانے والے ہوائی وبحری جہازوں پر جرمانہ عائد کرسکے گی۔پورٹیز کوبلاتصدیق لانے پر پاکستان کوئی کارروائی نہیں کرسکتا تھا لیکن اب وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946کے قواعد میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اور اب کسی بھی ڈی پورٹی کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کے بغیر پاکستان آمد ممکن نہیں اورایسا کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ ، یورپ اور امریکہ سے بغیر تصدیق لائے گئے ڈی پورٹیز کو واپس تو کردیاگیا لیکن ایف آئی اے کے پاس ڈی پورٹیز کو واپس لانے والے ویسلز (ہوائی و بحری جہازوں ) پرجرمانہ عائد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ اب ایف آئی اے ڈی یپورٹیز کو بلاتصدیق پاکستان لانے والوں پر جرمانہ عائد کرسکے گی۔ یہ جرمانہ فی ڈی پورٹی 5لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جرمانہ ہوائی جہاز ، بحری جہاز یا دیگر ذرائع سے لائے جانے والے پائلٹ ، کپتان یا ویسل پر عائد ہوگا۔