پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عاید ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق پشاور میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس حکام کو حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں