کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سال 2016 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، تین روز تک جاری رہنے والی مہم میں 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔کراچی میں سال کی پہلی پولیو مہم کا افتتاح کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے جہانگیر روڈ سے کیا۔کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کے مطابق پولیو مہم کا اغاز ایک ہی فیز میں کیا جارہا ہے جس میں چھ ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔شہر بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں