کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)جسمانی فٹنس سخت مسابقت والے اس عہد کے لیے انتہائی ضروری ہے جب ہر فرد کو اپنے کام سے متعلق تناؤاور دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔ صحت مند طرز زندگی گزارنے کے لیے نہ صرف روزمرہ کی سرگرمیوں میں تناؤپر قابو پانا ضروری ہے بلکہ یہ طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ مند امر بھی ہے۔سمارٹ فونز کی بدولت اب کسی جم کی رکنیت یا ذاتی ٹرینر کی ضرور نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔متعدد فٹنس اپلیکشنز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہیں جو اس خلاء4 کو پر کر کے آپ کو فٹنس سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
میپ مائی رن
اگر آپ روزانہ جاگنگ یا دوڑ کے عادی ہیں تو میپ مائی رن نامی اس ایپ کے استعمال کو ترجیح دیں۔ یہ اس فاصلے کی نشاندہی کرے گی جتنا آپ دوڑیں گے اور سائیکلنگ، چہل قدمی، جم ورک آؤٹ، یوگا اور دیگر متعدد سرگرمیوں کا حساب بھی رکھے گی۔یہ جی پی ایس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی رفتار، روٹ، فاصلے، کیلوریز کے جلنے اور دیگر چیزوں کا حساب کتاب بھی کرے گی۔ اس میں آپ بہترین ایکٹیویٹی ٹریکنگ ڈیوائسز جیسے فٹ بٹ اور جرمین وغیرہ کا ڈیٹا بھی امپورٹ کیا جاسکتا ہے۔
اسٹراوا
سائیکلنگ کے شوقین اور رنرز کے لیے اسٹراوا ان کی سرگرمیوں کی ٹریکنگ کے لیے بہترین ایپ ہے۔ یہ درست روٹ کو ٹریک کرنے کے لیے مقبول ترین اپلیکشنز میں سے ایک ہے، جبکہ یہ رفتار، ارتقائی تبدیلیاں، طاقت اور اتار چڑھاؤکے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کرتی ہے۔اس ایپ میں صارفین کا بڑا ڈیٹا بیس ہے جس میں آپ اپنے دوستوں کو بھی شامل کر کے ان سے موازنہ اور چارٹ پر اوپر موجود افراد سے مسابقت بھی کرسکتے ہیں۔ اپنے پرسنل ریکارڈ بنانے کے ساتھ ذاتی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
فٹنس کے شوقین حضرات کے لیے بہترین ایپس متعادف کرا دی گئیں
10
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں