اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان سے جے ایف17 تھنڈر اور مشاق طیاروں سمیت دفاعی سازوسامان خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
پاکستانی دفاعی حکام کے مطابق آذر بائیجان اور نائیجیریا نے پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیارے شامل ہیں۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سری لنکا نے بھی پاکستان سے 8 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے ہیں جب کہ دیگر ممالک بھی پاکستان کے جنگی شاہکار کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
نائیجیریا کے بعد آذربائیجان کی بھی جے ایف 17 تھنڈر خریدنے میں دلچسپی
10
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں