اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کو تھوڑی ٹریننگ کی ضرورت ہوسکتی ہے،وہ وزیر ِداخلہ رہ چکے ہیں، پارٹی کو ان پراعتماد ہے۔رہنما ایم کیوایم فاروق ستارنے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ لکھ کر لیجئے ان ملزمان کو وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو طویل عرصے سے حراست میں رکھا گیا تھا، ملزمان کا بیان اب تک نہیں ملا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا دونوں افراد کو لندن سے پاکستان لایا جائے گا؟