اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسانیت کا جذبہ مذہب، قومیت اورسرحدوں سے بلند ہوتا ہے.اس کی ایک خوبصورت مثال روسی لڑکی اولگا زولتوواہےجس نے کینسر میں مبتلا پاکستانی بچوں کے لئے 100 کلوگرام سے زائد وزن کے تحائف اکٹھے کئے ہیںگلف میڈیا کے مطابق، 25سالہ اولگا کینسر کے شکار پاکستانی بچوں کے لئے کھلونے جمع کرنا چاہتی تھیں جس کے لئے انہوں نے دبئی میں دو سو کلومیٹر کا فاصلہ محض چوبیس گھنٹے میں طے کیا۔اولگا نے 29 دسمبر کو برج العرب کے قریب سے سفر کا آغاز کیااور 30 دسمبر کو 200 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرلیا۔ مہم میں دبئی کے شہریوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیااور بلاخر اولگا نے پاکستانی بچوں کے لئے 100 کلوگرام سے زائد تحائف جمع کر لئے۔تحائف کو ایک مصری این جی او کے ذریعے پاکستان بھجوا دیا گیا ہے