نیویارک(نیوز ڈیسک)سبزیوں میں آلو کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اب تو ماہرین نے بھی اس بات کو تسلیم کر لیا ہے۔امریکی ماہرین کے مطابق آلو کا استعمال نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ جو افراد آلو کو پنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں ان میں امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ دیگر تمام سبزیوں کی نسبت آلو میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک آلو میں 110کیلوریز ہو تی ہیں جو صحت کے لیے نہایت مفید ہیں اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے گرد موجود سوجن کو آلو کی مدد سے ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں