گورداس پور(نیوزڈیسک) بھارتی ماہرین موسمیات اور یونین ہوم منسٹری نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہمالیہ کے ریجن میں 8.2 یا اس سے زائد کی شدت کے زلزلے کے امکانات ہیں جس سے اس پٹی پر واقع ممالک اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں 6.7 شدت اور نیپال میں آنے والے 7.3 شدت کے زلزلوں نے زمین کے نیچے موجود پلیٹس کو فعال کردیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور یہ صورت حال ایک نہیں بلکہ کئی بڑے زلزلوں کی جانب اشارہ کر رہی جو بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔ نیپال میں مئی 2015 میں آنے والے زلزلے کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی بھارت آگ کے گولوں کے گرد کھڑا ہے۔مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نیپال، بھوٹان، میانمار اور بھارت کو زمین کی سطح کے نیچے جوڑنے والی پلیٹس بڑا خطرہ ہیں جس کی وجہ سے بہار، اتر پردیش اور دیگر بھارتی ریاستوں میں ایک بڑی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ان علاقوں کو سیسمک زون 4 میں رکھا گیا۔ عالمی ماہر اور یونیورسٹی آف کولوریڈود کے شعبہ زلزلہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر پلیٹس کی صورت حال سے لگ رہا ہے کہ اس ریجن میں کم از کم 4 بڑے زلزلے آسکتے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8 یا اس سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے اور اگر یہ زلزلے مزید تاخیر سے آئے تو ان پلیٹوں پر دباو¿ اور بھی بڑھ جائے گا اور پھر ایک بہت ہی بڑا اور تباہ کن زلزلہ اس علاقے کا مقدر بن جائے گا۔
زلزلوں کا سفر،بھارت میں بڑی تباہی، ہمسایہ ممالک بھی خطرے سے دوچار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل



















































