اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدقومی اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ٹخنے کو نیفا کہہ ڈالا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ اپنی شلوار نیفے سے اوپر اٹھانے والے سن لیں۔ نیفے کا لفظ سنتے ہی اراکین کی ہنسی چھوٹ گئی۔ اراکین نے شیخ رشید کی تصحیح کی کہ شیخ صاحب شلوار نیفے سے اوپر نہیں بلکہ ٹخنے سے اوپر ہوتی ہے۔