ریاض (نیوزڈیسک) سعود عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے جس کا براہ راست اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے اور طویل عرصے بعد پہلی دفعہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر پیر کے روز تیل کی قیمت میں تقریباً ایک ڈالرکا اضافہ ہوا اور یہ 38.50 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی، تاہم بعدازاں اس میں معمولی کمی ہوئی اور یہ 38.18 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔جس کی وجہ سے پاکستان جوان ممالک میں شامل ہے جوپیٹرولیم منصوعات درآمدکرتاہے جس کی وجہ سے ایک طرف توپاکستان میں تیل کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے اوردوسری طرف تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوسکتاہے ۔