لندن(نیوزڈیسک)تیل کی قیمتیں ،سعودی عرب کے نئے فیصلے نے ہلچل مچادی،سعودی عرب فروری میں ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔ برطانوی خبررساں ادارینے تجارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب ایکسٹرا لائٹ کی قیمتوں میں فروری سے 70 سینٹ فی بیرل اضافے کا امکان موجود ہے۔سعودی عرب فروری میں ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔ برطانوی خبررساں ادارینے تجارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب ایکسٹرا لائٹ کی قیمتوں میں فروری سے 70 سینٹ فی بیرل اضافے کا امکان موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب لائٹ کروڈ کی قیمتوں میں 15 سے لے کر 60 سینٹ تک اضافہ یقینی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریفائنریوں میں تیار شدہ مصنوعات سے منافع کی شرح رواں ماہ میں سب سے بلند ترین رہی ہے اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ ماہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔