اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ لیگ سے سعید اجمل کا مرجھایا ہوا انٹرنیشنل کیریئر کھل سکتا ہے۔مصباح نے کہاکہ یو اے ای کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہی آف اسپنر کو ایونٹ کا مہلک ہتھیار بناسکتی ہے، ایونٹ میں صرف 5 ٹیموں کی وجہ سے کئی باصلاحیت پلیئرز خالی ہاتھ رہ گئے۔ یونس خان اور ناصر جمشید جیسے کرکٹرز مستقبل میں موقع پاسکتے ہیں، ٹی 20 لیگز اور ٹیسٹ کرکٹ میں توازن قائم نہ ہوا تو پلیئرز کی سرخ گیند سے کھیلنے میں دلچسپی ہی نہیں رہے گی۔مصباح الحق پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد کے کپتان ہیں، ان کے دیرینہ دوست آف اسپنر سعید اجمل بھی اسی ٹیم کا ہی حصہ ہیں، وہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی وجہ سے اپنا مہلک پن گنوا کر قومی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں، مصباح نے کہاکہ لیگ سعید اجمل کے کیریئر کے احیاءمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
وہ ٹیم میں واپسی کیلیے پ±رامید اور کافی محنت کررہے ہیں، چونکہ ہمارے اسکواڈ میں اور کوئی آف اسپنر نہیں ہے اس لیے یہ ذمہ داری سعید ہی نبھائیں گے، وہ یو اے ای کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقفیت رکھتے اس لیے کامیابی کی صورت میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرسکتے ہیں۔ مصباح نے کئی پلیئرز کے پی ایس ایل کنٹریکٹس حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے حوالے سے کہا کہ چونکہ پہلے ایڈیشن میں صرف پانچ ٹیمیں شریک ہیں، اس لیے کئی باصلاحیت کھلاڑی خالی ہاتھ رہ گئے۔ان میں ناصر جمشید بھی شامل ہیں،اگرچہ ان کی حالیہ پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں رہی مگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، اسی طرح یونس خان ایبٹ آباد کی جانب سے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلتے ہیں مگر وہ بھی جگہ نہیں پاسکے، توفیق عمر، عدنان اکمل، راحت علی، عمران خان سینئر وغیرہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں انھیں بھی اس لیگ میں کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔
مصباح نے مزید کہا کہ دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹوئنٹی 20 لیگز ایک بڑا چیلنج بھی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی اور دیگر بورڈز کو ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دینا چاہیے، سرخ گیند اور ٹی 20 لیگ کے درمیان توازن بھی ضروری ہے ورنہ کھلاڑی سینئر فارمیٹ میں دلچسپی لینا ہی چھوڑ دیں گے۔
سعید اجمل کا مرجھایا ہوا انٹرنیشنل کیریئر کھلنے لگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی



















































