اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

چین میں پیش آیا ایک ایسا واقعہ جس سے دنیا رہ گئی حیران

datetime 16  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ: اولاد کی محبت  تو کوئی والدین سے پوچھے لیکن جدائی کا غم اس  سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے جو کبھی کبھی والدین کے لیے زندگی بھر کا روگ بن جاتا ہے لیکن اگر اچانک ان کو اپنی کھوئی ہوئی اولاد مل جائے تو زندگی میں روشنی اور خوشی لوٹ آئی ہے کچھ ایسا ہی ہوا چین میں جہاں 24 سال قبل اغوا کیا جانے والا بچہ باپ کو تو مل گیا لیکن ماں اس کا انتظار کرتے کرتے دنیائے فانی سے ہی رخصت ہوگئی۔

سن بن جب اپنے والد سے پولیس اسٹیشن میں ملا تو وہ فرط جذبات میں اپنے آنسووں پر قابو نہ پا سکا اور اپنے والد اور بہن سے گلے لگ کر خوب رویا جس میں والد کے ملنے کی خوشی اور ماں کی جدائی کے غم کے دونوں آنسو شامل تھے۔ چین کے صوبے سیچوان  کے ایک ٹاؤن سے 1991 میں 4 سال کے سن بن لی کوانسانی اسمگلنگ کرنے والے افراد نے سبزی مارکیٹ سے اغوا کرکے ان کے گھر سے ہزاروں میل دور جیانگ سو صوبہ میں بیچ دیا تھا۔ بچے کی تلاش میں سن بن کے والدین مارے مارے پھرتے رہے اور قریبی صوبوں اور علاقوں کا کئی کلومیٹر کا سفرکیا لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں، سن بن کے والد سن یوہونگ کاکہنا تھا کہ اس کی بیوی بیٹے کے غم سے نہ سنبھل سکی اور اسی درد میں وہ 1996 میں کینسر کے مرض کا شکار ہوکر 2006 میں اس دنیاس سے چل بسیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو دوبارہ دیکھنا میری بیوی کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی اوروہ اکثر سن بن کا نام سوتے میں بھی لیتی  رہتی تھی لیکن یہاں آج مجھے بیٹے کی ملنے کی بے انتہا خوشی ہے وہیں اس کی ماں کے نہ ہونے کا غم بھی اتنا ہی شدید ہے۔

سن بن نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر سوچا کرتا تھا کہ میرے والدین کون ہیں اور میرا گھر کہاں ہے  لیکن جیسے جیسے میں بڑا ہوتا گیا اپنے خاندان سے ملنے کا جذبہ اتنا ہی بڑھتا گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے اکتوبر 2014 میں اپنا ڈی این اے صوبہ جیانگ سو کے پولیس اسٹیشن پر چھوڑا تھا اور کچھ ہی عرصے بعد وہاں سے کال آگئی کہ آپ کا خون میچ ہوگیا ہے جسے سن کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی اور بالآخر میں اپنے والد سے مل گیا لیکن والدہ کی وفات کا سن کر میری خوشی آدھی رہ گئی۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…