جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سال 2015، پاکستان میں پولیو کیسز ،نتائج نے دنیا کو حیران کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)2014میں بہت سے ممالک نے پولیو وائرس سے چھٹکارا پایا مگر پاکستان میں پولیو کے بیشتر نئے کیسز سامنے آئے تاہم 2015میں اس کے برعکس نتائج نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2015میں پاکستان میں پولیو مہم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی کہ انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان 2012میں پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن 2014میں پولیو کیسز کی بڑی تعداد نے اس کامیابی کو متاثر کر دیا۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان دو ممالک میں ہوتا ہے جہاں ابھی تک پولیو کے درجنوں واقعات سامنے آ رہے ہیں تاہم سکیورٹی کی بہتر صورتحال اور منصوبہ بندی کی وجہ سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں بہتری آئی ہے۔فاٹا سیکرٹریٹ کے شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اختیار خان کے مطابق قبائلی علاقوں میں جاری ضرب عضب آپریشن اور انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2015میں فاٹا میں پولیو کیسز میں تقریبا 96 فیصد کمی آئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 2016کے لیے بھر پور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سال قبائلی علاقوں کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دے دیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…