ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماہرین آثارِقدیمہ کا آسٹریا سے خلائی مخلوق کا موبائل دریافت کرنے کا دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مٹی اور گارے سے بنا 800 سال پرانا ایک موبائل فون دریافت کیا ہے جس کے نمبر بٹن پر کیونیفارم (خطِ میخی) میں الفاظ درج ہیں۔ماہرین کو ملنے والا موبائل فون دیکھنے میں نوکیا کے مشہور ماڈل 3310 کی طرز کا ہے جب کہ خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں پر تحقیق کرنے والے افراد کا اصرار ہے کہ کائنات میں موجود کسی خلائی مخلوق نے سیکڑوں برس قبل زمین کا دورہ کیا تھا اور یہ موبائل فون انہیں سے تعلق رکھتا ہے۔ اس پر یوٹیوب کے چینل پیرانارمل کروسیبل پر اس ضمن میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اس فون نما شے کو دکھایا گیا ہے۔اس موبائل فون پر جو رسم الخط کندہ ہیں وہ کیونیفارم یا قدیم سومیری اندازِ تحریر ہے اور یہ تحریر خود ہزاروں سال قدیم ہے۔ اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے اور اس پر ایک ویب سائٹ چلانے والے ماہر کے مطابق خلائی مخلوق زمین پر آتی رہتی ہیں جب کہ سیل فون نما اس شے کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہم سے بھی زیادہ قابل اور ترقی یافتہ ہیں۔ اس حوالے سے ایک اور ماہر نے اس شے کو درست مانتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر امن چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…