لاہور (نیوز ڈیسک)سال 2015ءکا آج آخری دن ہے تاہم غریب اور متوسط طبقہ کیلئے 2015 کوئی بڑی خوشخبری چھوڑ کر نہیں گیا،لوڈشیڈنگ، گیس کی بندش،ادویات، کھانے پینے کی اشیاءاور گھریلو عام استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہو جو 200فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ دالیں،گھی،چینی، آٹا عام مارکیٹس میں ہی نہیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی نایاب رہا جبکہ بجلی‘ گیس کے بھاری بلوں ” عوام کو رلائے“ رکھا۔ صرف ایک دن کے بعد 2016 نئی امیدوں اور امنگوں کیساتھ آنیوالا ہے عوام کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت آئندہ سال ”ہی“ عوام کو کسی قسم کا ریلیف دیکر بڑھتی ہوئی مایوسی کو ختم کر سکتی ہے۔