اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

2 ہزارسال قدیم مقبروں کے اطراف سے سونے کا ذخیرہ برآمد

datetime 30  دسمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین میں دو شاہی مقبروں سے سونے کی سکے اور پلیٹوں سمیت دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 206 قبل مسیح سے 24 عیسوی کے دوران مغربی ہان بادشاہت سے تعلق رکھنے والی ریاست کے مقبروں سے ایک بڑا خزانہ دریافت کیا ہے جس میں سونے کے ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ماہرین 5 سال سے اس مقبرے پر تحقیق میں مصروف ہیں جہاں 8 قبریں موجود ہیں جن کے اطراف قیمتی پتھر، سونے، چاندی اور تانبے کی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شاہی مقبرے بہترین انداز میں محفوظ ہیں جب کہ اس کا مرکزی مقبرہ چین کے مشرق میں موجود ہے یہاں سے گھوڑے کی نعل کی شکل کے سونے کے ڈلے، قیمتی پتھر ( جیڈ) کے ہار، کھلونے ، پیتل اور تانبے کے چراغ اور دیگر لاتعداد اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اندازاً 10 ہزار قیمتی اور سونے کی اشیا ملی ہیں جن میں سونے کی پلیٹیں بھی ہیں جو 23 سینٹی میٹر لمبی اور 10 سینٹی میٹر تک چوڑی ہیں۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…