ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کا بجٹ پیش،حیرت انگیز اعداد و شمار،تارکین وطن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا سال 2016 کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔حیرت انگیز طورپر خسارے کا بجٹ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں تارکین وطن کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ، سعودی حکومت کی جانب سے پٹرول و دیگر مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کے بعد متعدد ترقیاتی منصوبوں کے التواءکے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں تارکین وطن جن میں پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے کامستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بجٹ کا اعلان ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ بجٹ میں آئندہ سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 840 ارب ریال اور آمدنی کا تخمینہ 513 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران 608 ارب ریال آمدنی ہوئی ہے۔اس میں سے 73 فی صد رقم تیل کی فروخت سے حاصل ہوئی۔