ژوب (نیوزڈیسک( سابق سپیکر مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی جمال شاہ کاکر نے ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ااج گوادر کا شغر اقتصادی کوریڈور کا افتتاح کریں گے پہلے مرحلے میں 4 رویہ سٹرک جبکہ دوسرے مرحلے میں چھ رویہ کیا جائے گا۔ اس اکنامک کوریڈرور سے منسلک دو بڑے صنعتی زون خضدار اور ژوب میں تعمیر ہوں گے اور یہ ہر شاہدارہ ملکی و صوبوںکی ترقی خوشحالی اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ امن کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرے گی ، اس مقع پر آل پارٹیز ایکشن کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوںکے رہنماءمسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نصر اللہ شمام زئی، پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رضا محمد رضا جمعیت کے قاضی احمد خوشی جمعیت نظریاتی کے رحیم کبزئی، جماعت اسلامی کے مولوی مولاداد تحریک انصاف کے داود خان مندوخیل جمہوری پارتی کے حاجی نواز خان کاکڑ ، انجمن تاجران کے حاجی محمد رحیم اور متحدہ یونین کے باران خان کلی وال اور کثیرتعداد میں مختلف پارٹیوں کے ورکروں اور رہنماءموجود تھے انہوںنے کہاکہ اکنامک کروریڈور کے معاملے سے اب کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ریلوے لائن بھی اسی روٹ سے گزر ے گی اور گیس لائن سمیت تمام منصوبے بھی اسی روٹ پر بنیں گے خوشی کا مقام ہے کہ اس ھوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں کا موقف ایک ہے آل پارٹیز کانفرنس میں بھی تمام پشتون لیڈران نے بھی سابقہ مغربی روٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا گوادر میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں جس میںجنر راحیل شریف کو رکمانڈر احسن اقبال او ردیر نے بھی شرکت کی تھی میں نے رحیم زیارت وال اور ڈاکٹر حامد اچکزئی کو مغربی روٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا اور اسلام آباد بھی گئے تھے انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے مطالبات مشترکہ طورپر پاس نامے کی شکل میں پیش کئے جبکہ اشتہار بھی دیا ہے قمر دین گیٹ ورے ریلوے ، واٹر سپلائی سکیم اور دیگر منصوبے ان کی نوٹس میںپہلے تھی لائے اور اب لائینگے ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث صرف افتتاح اور مختصر خطاب ہوگا وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری دوبارہ اکھیلے بھی اس علاقے کا دورہ کرینگے قبائل او رسیاسی پارٹیوںکے اتحاد سے ترقی و ابستہ ہیں اس شاہرا سے 8مختلف مقامات سے لنگ روڈ بھی تعمیر کئے جائینگے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا
-
ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
-
سندھ میں پالتو بلی کا پہلا سائنسی پوسٹ مارٹم، ویٹرنری تشخیص میں اہم پیش رفت
-
سرکاری حج سکیم میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا



















































