لاہور (نیوزڈیسک)اورنج لائن ٹرین کو چلانے کیلئے ڈرائیورز بھی چین سے آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذرائع کا کہناہے کہ اورنج لائن ٹرین کیلئے ڈرائیور کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ وہ بھی چین سے ہی آئیں گے جبکہ مقامی انجینئرز کے ساتھ ساتھ چینی انجینئرز بھی مستقل ملازم ہوں گے ۔ذرائع کاکہناہے کہ اورنج لائن ٹرین سے منسلک کمپنیوں اور فرموں کو سٹیشن اور ٹرین میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کیلئے لیبر فورس حکمت عملی تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں ۔واضح رہے کہ27.1کلومیٹر پر مشتمل اورنج لائن منصوبے پر لاہور کے 40مختلف مقامات پرتیزی سے کام جاری ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف بھی ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جار ی کر چکے ہیں