لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ریس کورس کے علاقے میں سیون اسٹار ہوٹل میں14 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم میاں عدنان ثنا اﷲ کو پولیس نے رات گئے واپڈا ٹاؤن سے رکن اسمبلی رانا حیات کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے گینگ ریپ الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کیلیے خود گرفتاری دی ہے۔ ریس کورس پولیس نے ملزم کی گرفتاری ڈال کر اسے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم پولیس کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ قبل ازیں لڑکی کے ورثا نے ملزم کی عدم گرفتاری پر را ت گئے ریس کورس تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا