رائے ونڈ (این این آئی)مقامی انتظامےہ کی ملی بھگت سے جناح آبادی کی گرےن بےلٹ پر قبضوں کا سلسلہ جاری ،قبضہ گروپ نے دو لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے چار مرلہ پارک کی جگہ فروخت کر ڈالی ۔بتاےا گےا ہے کہ تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمےر کے باعث ملحقہ علاقوں مےں واقع سرکاری اراضی کو مقامی قبضہ گروپ دےدہ دلےری سے فروخت کررہا ہے مقامی منتخب عوامی نمائندوں ، پولےس ،اقبال ٹاﺅن کی سرپرستی سے جناح آبادی کی گرےن بےلٹ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے گرےن بےلٹ کےلئے مخصوص اراضی پر دکانوں کی تعمےر کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جناح آبادی تےن مرلہ سکےم مےں 409پلاٹ ہولڈرز کی بجائے سےنکڑوں مکانات اور دکانوں کی تعمےر سے قبضہ گروپ کے حوصلے بلند ہو گئے ہےں گرےن بےلٹ کی اراضی دو سے تےن لاکھ روپے فی مرلہ فروخت کرکے لاکھوں روپے کی دےہاڑےاں لگانے والے قبضہ گروپ کو مقامی سرکاری اداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہونے کےوجہ سے انکے خلاف کارروائی نہےں کی جارہی تھانہ سٹی کے پڑوس مےں قبضہ گروپ کی ےلغاروں کا سلسلہ عروج پر ہے مقامی حلقوں نے جناح آبادی سمےت دےگر سرکاری اراضی کو فروخت کرنےوالے بااثر قبضہ گروپ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کےا ہے ۔