کراچی (نیوزڈیسک ) ملک بھر میں ماضی کی طرح سال 2015 میں بھی حوا کی بیٹی زیر عتاب رہی ، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد خواتین قتل ، جنسی زیادتی ، غیرت کے نام پر قتل ، تیزاب گردی ، جلائے جانے ، اغواء، ریب ، گینگ ریپ ، خود کشی اور گھریلو تشدد کا شکار ہوئیں ۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں 51 اغواء، 54 قتل ، 9 ریپ و گینگ ریپ ، 35 خود کشی ، 8 اقدام خودکشی ، 24 غیرت کے نام پر قتل ، 14 اقدام قتل ، 3 زبردستی کی شادی ، 26 جان سے مارنے کی دھمکیاں ، 12 جنسی ہراساں ، 18 سرپرست کا تشدد اور 5 کواتین کو زبردستی فروخت کیا گیا جبکہ سندھ میں ماہ اپریل سے جون کے دوران کل 556 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 66 اغواء، 78 قتل ، 23 ریپ و گینگ ریپ ، 15 خودکشی ، 9 اقدام خودکشی ، 31 غیرت کے نام پر قتل ، 62 زخمی ، 29 کام کی جگہ پر زخمی ، 17 اقدام قتل ، 3 زبردستی کی شادی ، 64 کی زندگی کو خطرہ ، 18 جنسی حراسمنٹ، 34 جرگہ کی نظر ، 45 سرپرست کا تشدد جبکہ 7 کوسنگ چٹی کیا گیا ۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال کی پہلے ششماہی میں بھی خواتین پر تشدد کے سب سے زیادہ کیس صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ہوئے جبکہ غیرت کے نام پر سب سے زیادہ خواتین صوبہ سندھ میں قتل کی گئیں ۔