گڑھی خدا بخش (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بے نظیر بھٹو شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں خون عطیہ دیا ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو شہید کی 8 ویں برسی کے موقع پر آپریشن ضرب عضب میں زخمی ہونے والے جوانوں کے لئے خون کا عطیہ دیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کے لئے خون کا عطیہ دیا ہے ۔