لاہور (آئی این پی)لاہور میں ملزمان کی عدالت میں انوکھی پیشی دیکھنے میں آئی ‘ پولیس پانچ ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر رکشے میں عدالت لے کر آئی ۔ تفصیلات کے مطابق مناواں پولیس اسٹیشن کا ایک شیر دل اہلکار پانچ ملزمان کو رسیو میں باندھے چنگچی رکشے پر بیٹھا کر کینٹ کچہری لے کر آیا۔ کرایہ بھی ملزمان نے خود ہی ادا کیا۔ ملزمان کو جوا اور لڑائی جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ تاہم ملزمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاید پولیس کے پاس ہتھکڑیاں کم پڑ گئی ہیں تب ہی وہ ان کو رسیو ں میں باندھ کر لائے ہیں۔