لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم اتوار کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ جسٹس ارشد محمود تبسم 15اکتوبر 1959کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلا م آباد سے ایل ایل بی کیا۔1986ء میں وہ پنجاب بار کونسل اور1988ء4 میں بطورہائیکورٹ وکیل پنجاب بار کونسل میں انرولڈ ہوئے۔ انہوں نے 12سال تک وکالت کی پریکٹس کی اور وہ بطور وکیل ڈسٹرکٹ کورٹس ،ہائیکورٹ،فیڈرل شریعت کورٹ، فیڈرل سروس ٹربیونل سول،کریمینل، فیملی، آئینی ،حدود اور سروس معاملات میں پیش ہوئے۔ انہوں نے بطور ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ممبر لاہور ہائیکورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے بطور جج اپنے کیرئیر کا آغاز 1998میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پرکیا۔ انہیں 29اکتوبر 2013ء کو لاہور ہائیکورٹ میں جج تعینات کیا گیا اور ان کی مدت ملازمت 14اکتوبر 2021ء تھی۔ جسٹس ارشدمحمود تبسم کو اتوارکی علی الصبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔