جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

تاپی گیس پائپ لائن، پاکستان ،بھار ت اور افغانستان کا پانچ پانچ فیصد حصہ لینے کا فیصلہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی کے سرکاری کمپنی گیل انڈیا لمٹیڈ کو ترکمانستان سے بھارت تک گیس پائپ لائن منصوبے میں پانچ فیصد حصص دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس منصوبے پر 8.7ارب ڈالر لاگت متوقع ہے اور اس منصوبے کے تحت 1814کلو میٹر لمبی پائپ لائن بچھائی جائیگی ۔ایک سینئر حکومتی اہلکار نے میڈیا کوبتایا کہ کنسورشیم میں سب سے زیادہ 85فیصد حصص ترکمانستان کی سرکاری کمپنی ترکمن گازکے ہیں ۔پاکستان کی آئی ایس جی ایس اور افغانستان کی افغان گیس انٹر پرائزز کے بھی 5¾5حصص ہیں اور اس پائپ لائن کے ذریعے 90ملین مکعب میٹر گیس روزانہ فراہم کی جائیگی اور یہ فراہمی 30سال تک جاری رہے گی جبکہ پائپ لائن 2018میں چالو ہونے کاامکان ہے ۔پاکستان اور بھارت کو 38¾38ملین ملین مکعب میٹر گیس ملے گی جبکہ باقی 14ملین ¾ ملین مکعب میٹر گیس افغانستان استعمال کریگا ۔تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان نے اپنا حصہ کم کر نے کی بھی پیشکش کی ہے جس سے پاکستان اور بھارت کا حصہ بڑھ جائیگا ۔تاقی گیس پائپ ترکمانستان کے گالکی نش فیلڈ سے شروع ہوگی جہاں 16ٹریلین مکعب فٹ گیس کے ذخائر موجودہیں یہ گیس پائپ لائن ہرات اور قندھار سے ہوتی ہوئی کوئٹہ کے راستے ملتان تک پہنچے گی اور اس کا اختتام بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقے فاضلکا میں ہوگا اس منصوبے پر تیرہ دسمبر سے کام شروع ہوچکا ہے اور اس کا 214کلومیٹر سیکشن ترکمانستان ¾ 773کلو میٹر افغانستان اور 827کلو میٹر حصہ پاکستان میں ہوگا اس پائپ لائن کے تحفظ کےلئے بین الحکومتی سکیورٹی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تمام تر سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی تاہم اصل کر دار مقامی ملک کا ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…