جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کراچی :استعمال شدہ درآمدی اشیا کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ملکوں سے استعمال شدہ اشیاء پاکستان درآمد کی جانیوالی اشیاء کی قیمتوں میں100فیصد اضافہ ہو گیا ،پاکستان میں روایتی طور پر برطانیہ، امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، فرانس، اسپین، پولینڈ تک سے استعمال شدہ ملبوسات، گرم کپڑے، فٹ ویئر، بیگ، کھلونے، کمبل وغیرہ درآمد کیے جاتے ہیں جبکہ معروف مراکز کے علاوہ رہائشی علاقوں، مصروف چوراہوں،سڑکوں پر بھی جگہ جگہ بازار سج گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم سرما کے نئے ملبوسات کوٹ، جیکٹ اور گرم کپڑے قوت خرید سے باہر ہونے کی وجہ سے اس سال استعمال شدہ گرم ملبوسات کی فروخت میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ملکوں سے بڑے پیمانے پر کپڑے، اوون، جرسی، ریگزین اور چمڑے کی جیکٹس، اوورکوٹ اور بڑے پیمانے پر فروخت ہورہے ہیں جبکہ پرانی جرابوں، رضائیوں، بلینکٹس کی بھی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں استعمال شدہ کپڑوں کی فروخت کا سب سے بڑا مرکز لائٹ ہاؤس اور صدر کو سمجھا جاتا تھا تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قوت خرید میں کمی کے سبب شہر کے تمام رہائشی علاقوں، مصروف چوراہوں اور سڑکوں پر بھی جگہ جگہ استعمال شدہ پرانے ملبوسات، فٹ ویئرز کے بازار سج گئے ہیں جہاں استعمال شدہ برانڈڈ ملبوسات، جیکٹس، فٹ ویئرز، جینز فروخت کی جاتی ہیں۔ ان مراکز سے کم آمدن والے طبقے کے ساتھ پوش علاقوں کے نوجوان بھی خریداری کرتے ہیں۔پاکستان میں روایتی طور پر برطانیہ، امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، فرانس، اسپین، پولینڈ تک سے استعمال شدہ ملبوسات، گرم کپڑے، فٹ ویئر، بیگ، کھلونے، کمبل وغیرہ درآمد کیے جاتے ہیں۔ درآمدات کا دائرہ صرف ملبوسات تک ہی محدود نہیں بلکہ بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر استعمال شدہ کھلونے، کراکری، کٹلری آئٹمز، برقی آلات، ہیئرڈرائر، ہیئر اسٹریٹرنز، بچوں کے جھولے، بے بی کوٹس، سجاوٹ کی اشیا اور برتن بھی درآمد کیے جاتے ہیں۔پاکستان سے استعمال شدہ ملبوسات اور دیگر اشیا افریقہ ملکوں کے علاوہ افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں، فار ایسٹ ممالک کو بھی ری ایکسپورٹ کی جارہی ہیں۔ پرانے کپڑوں کا کاروبار کرنے والے تاجروں اور درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے استعمال شدہ اشیا کی درآمدی لاگت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔، ایک سال کے دوران استعمال شدہ اشیا کے 40فٹ کے کنٹینرز کی لاگت میں 50سے 60ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر استعمال شدہ آئٹمز کی تھوک قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔کراچی سے استعمال شدہ گرم ملبوسات اور دیگر اشیا کا 70فیصد اسٹاک اندرون ملک مختلف شہروں کو روانہ کیا جاتا ہے جس میں پنجاب کا حصہ 50فیصد سے زائد ہے۔ریٹیل کی سطح پر گرم جیکٹ 200 سے 300روپے، بلیزر(کوٹ) 400سے 500روپے، کپڑے کے فٹ ویئرز 150سے 200روپے، لیدر اور اسپورٹ فٹ ویئرز 300سے 400روپے، سوئیٹرز 50سے 100روپے، جرسیاں اور ٹی شرٹس 50سے 100 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہیں، لیدر کی جیکٹیں 500 سے 1500روپے تک فروخت کی جارہی ہیں۔ استعمال شدہ کھلونوں میں مشہور کارٹون کریکٹرز عام کھلونوں کے مقابلے میں دگنی قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…