اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خا ن نے کہاکہ میں نے اپنی پسند کی ایک ہی شادی کی وہ بھی ناکام رہی ۔ریحا م خان نے کہاکہ میری پہلی شادی کم عمرمیں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے 10سال بڑے اچھے طریقے سے گزارے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خا ن ایک پارٹی کے سربراہ ہیں ان کے پاس سیاست کاتجربہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں ہری پوریاکراچی اپنی مرضی سے نہیں گئی ۔عمران خان نے کہاہے کہ میں مائیکرو میں اچھی ہوں اوروہ میکرومعاملات میں اچھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی اصرارپرجلسے کرنے گئی ۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں عمران خان کی مرضی سے گئی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بنی گالہ سے ایک چادربھی نہیں ملی ۔انہوں نے کہاکہ میں کبھی ہیلی کاپٹربھی استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے چادرتوچھین لی گئی میں کروڑوں روپے کیسے وصو ل کرسکتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جوالزام مجھ پرلگارہے ہیں وہ لوگ مجھ پرپیسے لینے کاالزام ثابت کریں ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے حق کے لئے آوازاٹھاﺅں گی تومیں اس سلسلے میں ایک تحریک شروع کرنے جارہی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میری آرگنائزیشن کانام ”مور“ ہے جس کامطلب پشتومیں ماں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری تنظیم سے نوازشریف سے کوئی تعلق نہیں ہے اورنہ ہی میر ی شہبازشریف سے کوئی تعلق نہیں ہے اورنہ کوئی ملاقات کی ہے ۔